ٹورے پین پیسیفک اوپن : صوفیہ کینن، بیتھانی میٹیک ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ٹورے پین پیسیفک اوپن : صوفیہ کینن، بیتھانی میٹیک ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ٹوکیو : صوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹیک سینڈز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ امریکی جوڑی ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں صوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹیک سینڈز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ امریکی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد امریکی ٹینس کھلاڑی نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی روسی جوڑی دار ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر کو 6- 7(7-9)،6 -3 اور 8-10 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

kamran