کھیل
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف ، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمار نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ ملائیشیا کی جانب سے عبدالرؤف، احکم اللہ، فطری ساری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی، ایڈہاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کا تیسرا میچ چار مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔



