پہلا ٹیسٹ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 328 رنز سے ہرا دیا
سلہٹ: سری لنکا نے بنگلادیش کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں328رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔511 رنزکے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 182رنز بناکر آؤٹ ہوئی، بنگلادیش کے مومن الحق 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔سری لنکن بولر کاسون رجیتھا نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 280 اور دوسری اننگز میں 418 رنزبنائے تھے۔بنگلا دیش ٹیم پہلی اننگز میں 188 اور دوسری میں 182رنز بنا سکی۔