ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان، کتنے کھلاڑی ڈیبیو کریں گے؟

آسٹریلیا نے پرتھ میں ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قائم مقام کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ ڈیبیو کریں گے۔2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ میں عثمان خواجہ اور مائیکل بیئر کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم میں ایک سے زائد ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی شامل ہوں گے۔جیک ویدرالڈ، 2022 میں ٹیسٹ میں واپسی کے بعد سے عثمان خواجہ کے ساتویں اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجری مسائل کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ کی غیر موجودگی میں مچل اسٹارک کو اسکاٹ بولینڈ اور برینڈن ڈوگیٹ کا ساتھ حاصل ہوگا۔آسٹریلوی اسکواڈمیں عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگیٹ، اسکاٹ بولینڈ شامل ہیں



