کھیل
عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے

بولنگ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے پاکستان کی ٹیم 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔پاکستان ٹیم اپنے دونوں گروپ میچز 7 نومبر کو کھیلے گی۔