کھیل

ٹرافی چاہیے تو تقریب میں آکر وصول کرلیں، محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

بھارت ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملنے پر تلملانے لگا، اے سی سی کو دو خطوط ارسال کر دیے، محسن نقوی نے جواب میں 10 نومبر کو دبئی میں تقریب کے لیے کسی آفیشل اور کھلاڑی کو بھیجنے کا کہہ دیا، اس کے بعد بی سی سی آئی فی الحال پھر خاموش ہوگیا۔ ایشیا کپ کو بھارت نے اپنی سیاست سے داغ دار کیا، ہینڈ شیک تنازع کے بعد فائنل جیت کر صدر اے سی سی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا، اسی وقت محسن نقوی نے واضح کر دیا تھا کہ اب ٹرافی دفتر سے آکر ہی وصول کرنا ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط بھیجا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایشیا کپ ہم نے جیتا ہے لہذا ٹرافی دی جائے۔جواب میں محسن نقوی نے تحریر کیا کہ 10 نومبر کو ہم دبئی میں ایک تقریب کا اہتمام کرتے ہیں، آپ اپنے ساتھ فاتح اسکواڈ کے کسی رکن کو بھی لے آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو راجیو شکلا نے اے سی سی کو ایک اور خط ارسال کر کے ٹرافی بھیجنے کا مطالبہ دہرایا، بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ اسے کوریئر کے ذریعے ٹرافی بھیجی جائے اگر اس کا کوئی آفیشل اسے وصول کرنے دبئی گیا تو پھر سوال یہ اٹھے گا کہ پھر فائنل کے بعد ڈرامہ رچانے کی کیا ضرورت تھی،البتہ محسن نقوی بھی موقف پر قائم ہیں کہ ٹرافی لینی ہے تو اے سی سی کے دفتر آنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button