کھیل

ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سلمان بٹ ایتھلیٹکس کے حوالے سے کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فیصلے سے ورلڈ ایتھلیٹکس، ایشین ایتھلیٹکس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ۔ذرائع کان کہنا ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سید حبیب شاہ پر بھی 10 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔سلمان بٹ اور حبیب شاہ پر پابندی بد انتظامی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھے۔ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے 31 اگست کو پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button