ثانیہ اوراذہان رمضان کیسے گزار رہے ہیں؟ تصاویروائرل

ثانیہ اوراذہان رمضان کیسے گزار رہے ہیں؟ تصاویروائرل

دبئی : بھارتی معروف ٹینس سٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی اکثر اوقات ہی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اذہان بھی سپورٹس میں کافی دلچسپی رکھتا ہے۔اذہان مرزا ملک کا پیدائش کے بعد سے اب تک اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔ حال ہی میں ثانیہ نے بیٹے کی نئی تصویریں اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی ہیں جن میں اذہان کو نماز پڑھتے اور دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی خود تربیت کر رہی ہیں اورصرف کھیل ہی نہیں بلکہ مذہبی تعلیم پر بھی وہ کافی دھیان دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی کے بعد سے اذہان اپنی والدہ کے پاس رہ رہے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے