بین الاقوامی
Trending

امریکی فوج میں تنظیمِ نو کی تیاری، فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ڑواشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگ (پینٹاگون) فوج میں بڑی تنظیمِ نو کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت فور اسٹار جنرلز کی تعداد کم کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی سیکرٹری جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر تیار کیے جانے والے اس منصوبے میں امریکی فوج کی بعض بین الاقوامی فوجی کمانڈز کو یکجا کیا جائے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگر اس منصوبے پر عملدرآمد ہوا تو یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں ہونے والی سب سے بڑی تبدیلیوں میں شمار ہوگا۔اخبار کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین آئندہ چند دنوں میں یہ منصوبہ پیٹ ہیگستھ کو پیش کرسکتے ہیں تاہم پینٹاگون کے ترجمان نے فوری طور پر اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔منصوبے کے تحت امریکی سینٹرل کمانڈ، یورپین کمانڈ اور افریقن کمانڈ کی حیثیت کم کرتے ہوئے انہیں نئی ’یو ایس انٹرنیشنل کمانڈ‘ کے ماتحت لانے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ان جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد بھی کم کی جائے گی جو براہِ راست پیٹ ہیگسیتھ کو رپورٹ کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تبدیلیوں پر عملدرآمد کے لیے پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری بھی ضروری ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button