یوسف پٹھان بھارتی پارلیمان میں ڈیبیو کیلئے تیار! مگر بی جے پی کو اعتراض

یوسف پٹھان بھارتی پارلیمان میں ڈیبیو کیلئے تیار! مگر بی جے پی کو اعتراض

سابق بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج بلے باز یوسف پٹھان نے بھارتی پارلیمنٹ میں بطور قانون ساز اپنی اننگز کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔بھارت میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا کے لیے پارٹی امیدواروں کا ناموں کا اعلان کیا ہے اور قرعہ فعال سابق مسلم کرکٹر یوسف پٹھان کا نام بھی نکلا ہے۔ یوسف پٹھان نے اعتماد کرنے پر ممتا اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔یوسف نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غریب اور محروم طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے عوامی نمائندوں کو کام کرنا چاہیے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے