محمد رضوان نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق خوشخبری سنادی

محمد رضوان نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق خوشخبری سنادی

بابر اعظم کے دوست اور سابق اوپننگ پارٹنر محمد رضوان نے اسٹار بیٹر کی شادی سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنادی۔ایک انٹرویو کے دوران ملتان سلطانز کے قائد نے انکشاف کیا کہ شاداب خان اور شاہین شاہ کو میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا، اب بابر بھی جلد ہی شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھنے والے ہیں۔اپنی اور سابق قومی قائد کی دوستی کے بارے میں بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری ان سے بہت دوستی ہے۔ میں اور بابر ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر صلاح مشورے بھی کرتے ہیں۔محمد رضوان کا کہنا تھا میاں بیوی کا رشتہ اللہ پاک نے بہت مقدس بنایا ہے، میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں کیوں کہ شادی کرنا اللہ رب العزت کا حکم ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے