کھیل

رضوان اور بابر اسٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے رہ گئے

پاکستانی سینئر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم اسٹرائیک ریٹ میں تمام آئی سی سی فل ممبر ممالک کے کرکٹرز سے پیچھے رہ گئے۔ یکم جنوری 2024 سے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں دونوں کا اسٹرائیک ریٹ سب سے کم ہے، اس عرصے میں رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 75.03 رہا جبکہ بابر نے 78.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔دوسری جانب سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کی خراب فارم کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے طول ہی پکڑتا جا رہا ہے، بابراعظم کو ون ڈے میں سنچری بنائے 712 دن بیت گئے۔ ایشیاکپ 2023 میں نیپال کیخلاف اننگز کے بعد پھر سے پاکستانی اسٹار اب تک کمال نہیں دکھا پائے، ون ڈے کرکٹ میں 2 برس کے دوران 78 رنز سے آگے نہیں بڑھے، ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بھی تیزی سے بڑھتے ہوئے قدم بوجھل ہوچکے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، یہ بابر کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں پانچواں موقع ہے جب وہ کھاتہ نہیں کھول پائے۔ اس سے قبل وہ اگست 2023 میں افغانستان کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے رخصت ہوگئے تھے، اسی حریف کے خلاف انہوں نے لگاتار 2 ففٹیز بنائی تھیں، اس کے بعد ایشیا کپ 2023 میں نیپال کیخلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button