انگلینڈ بھارت کے ہاتھوں اتنی بری طرح کیوں ہارا؟ گریم سوان نے بتادیا

انگلینڈ بھارت کے ہاتھوں اتنی بری طرح کیوں ہارا؟ گریم سوان نے بتادیا

انگلینڈ کے سابق کرکٹر گریم سوان نے واضح کیا ہے کہ مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے ہاتھوں اتنی بری شکست کس وجہ سے اٹھانا پڑی۔گریم سوان کا ماننا ہے کہ بھارتی اسپنرز کا مقابلہ کرنے میں انگلینڈ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق میزبان ٹیم کے اعلیٰ درجے کے اسپن بولرز کے مدمقابل انگلش بیٹرز بے پناہ دباؤ میں رہے جبکہ اسپنرز نے پوری سیریز میں غیر معمولی بولنگ کی۔انھوں نے کہا کہ آپ کو اس پیرائے میں بھی دیکھنا ہوگا کہ بھارت کے پاس عالمی معیار کے اسپنرز ہیں جو اس وقت اپنے کھیل کے عروج پر ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ انگلینڈ نے آسانی سے سرِتسلیم خم کیا ہے۔ شاید انگلینڈ کو کافی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔انھوں نے بھارتی اسپنرز کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ یقینی طور پر جانتا ہے کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ کو بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔سابق آف اسپنر کا کہنا تھا کہ کلدیپ اس وقت بھرپور فارم میں ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے لیے کافی اچھی پرفامنس دے رہے ہیں۔ اچھی پچ پر ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کی پوزیشن کمزور ہوگئی۔واضح رہے کہ اس سیریز میں پہلا مقابلہ جیتنے کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں لگاتار تین ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھانا پڑا جبکہ میزبان کو سیریز میں اس وقت 1-3 کی برتری حاصل ہے۔سوان 13-2012 میں کھیلی جانے والی اس ٹیسٹ سیریز کا حصہ تھے جس میں انگلینڈ نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہراتے ہوئے سیریز اپنے نام کی تھی۔ انگلینڈ کی جیت میں گریم سوان کی عمدہ کارکردگی کا بھی اہم کردار تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے