بین الاقوامی
Trending

یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے: پیوٹن

تیانجن: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او اجلاس سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں بحران حملےسے نہیں بلکہ کیف میں مغربی اتحادیوں کی حمایت یافتہ بغاوت سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے، یوکرین میں بحران کی بنیادی وجوہات کو حل اور سکیورٹی کا توازن قائم کرنا ضروری ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اس اصول پر قائم ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے نقصان پر اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button