کھیل

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی جس میں بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈر کیٹیگریز میں کئی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ایجبسٹن ٹیسٹ میں 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز جو روٹ سے چھین لیا۔تازہ رینکنگ میں بروک 18 پوائنٹس کے فرق سے سرفہرست آ گئے ہیں جب کہ جو روٹ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارتی کپتان شبمن گل نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی دو شان دار اننگز کھیل کر کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کر لی، کین ولیمسن (تیسرے)، یشسوی جیسوال (چوتھے) اور اسٹیو اسمتھ (پانچویں) ہیں۔انگلینڈ کے وکٹ کیپر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف ناقابل شکست 184 اور 88 رنز کی اننگز کھیل کر 16 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی، وہ اب دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست 367 رنز بنائے اور ٹیم کی اننگز 626/5 پر ڈکلیئر کر دی، حالانکہ ان کے پاس برائن لارا کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع تھا۔ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں 12 درجے ترقی دے کر تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا بدستور ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button