کھیل

ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا ٹیم میں کیا چل رہا ہے:صحافی کے سوال پر بابر اعظم ناراض

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں نے پلئیرز سے انکی کارکردگی اور مستقبل میں ٹیم کی قیادت سے متعلق سوالات کیے تھے۔تاہم تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے بابراعظم قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں اور کھلاڑیوں کی ناقص ناقص کارکردگی پر سوال کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ کیوں آواز بلند نہیں کرتے؟۔جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر و سابق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں آکر ڈھنڈورا نہیں پیٹیں گے، اگر کوئی بات ہوگی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداروں کو بتادیں گے۔بابراعظم کے رپورٹر کے جواب کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ کارکردگی ٹیم کی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن انکے مزاج نہیں مل رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button