کھیل

پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقا میں تاریخ رقم کردی

پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی۔پاکستان ٹیم نے مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔مارچ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ یہ کیمپ دو نئے تعینات ہونے والے جنوبی افریقی ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین کی زیر نگرانی ہوا۔اس مقابلے کا مقصد آنے والے یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ ستمبر 2025 برطانیہ اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی تیاری تھا۔وائس پریذیڈنٹ ٹیم میچ میں پاکستان کا اسکور 1200 میں سے 1168 رہا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ چیئرمینز ٹیم کپ، جو اس مقابلے کا سب سے باوقار ایونٹ مانا جاتا ہے، میں پاکستان نے 1200 میں سے 1174 اسکور کر کے دوسری بار گولڈ میڈل جیتا۔ٹیم ممبران میں لیفٹیننٹ جنرل احسن، اسد وحید، عبید ابراہیم، حذیفہ گل، جنید وقاص، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی اور سپاہی ولید شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کے ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کوچنگ کے فرائض انجام دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button