چاہت فتح علی خان کابدو بدی 2 ریلیز کرنے کا اعلان

چاہت فتح علی خان کابدو بدی 2 ریلیز کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے ‘اکھ لڑی بدوبدی 2ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں گلوکار نے بتایا کہ اُنہوں نے عیدالفطر کی چاند رات پر ‘بدو بدی’ ریلیز کیا تھا جوکہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بےحد مقبول ہوا۔گلوکار نے کہا کہ میرے گانے ‘بدو بدی’ پر 28 ملین ویوز آئے اور کروڑوں بار گانے کو شیئر کیا گیا، بھارت میں بھی یہ گانا خوب وائرل ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہیں، آپ چاہیں اچھے تبصرے کریں یا بُرے، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آپ میری گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی گلوکاری کا شوق تھا لیکن میں نے ساڑھے آٹھ سال قبل باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، اس دوران 35 گانے ریلیز کیے جن میں سے 17 گانے ہِٹ ہوئے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے