بین الاقوامی
Trending

فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کیخلاف ملک گیر احتجاج، آنسو گیس شیلنگ سے 100 زخمی

فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں درجنوں افراد زخمی اور سینکڑوں گرفتار ہوگئے۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور بعض مقامات پر آگ بھی لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ 10 لاکھ افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔حکام کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد تقریباً 5 لاکھ تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button