شوبز

ایوارڈ شو میں کیا ہوا؟ راجپال یادو نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکار وکامیڈین راجپال یادو نے ایوارڈ شو میں ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے پس پردہ حقائق سے آگاہ کردیا۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے گزشتہ روز راجپال یادو کے حق میں ٹوئٹ کی تھی جو چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگئی تھی، جس پر کامیڈین کی جانب سے آج وضاحتی بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ بھارتی صحافی ومیزبان سوربھ دویویدی اور کامیڈین ذاکر خان ایک ایوارڈ شو کی میزبانی کررہے تھے کہ اس دوران راجپال یادو کے قرضے سے متعلق کیس پر سوربھ نے انہیں ٹرول کیا۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب 55 سالہ اداکار نے 5 اپریل کو منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں دویویدی نے لائیو گفتگو کے دوران اداکار کے چیک باؤنس کیس پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔یہ لمحہ وہاں موجود حاضرین میں قہقہوں کا باعث بنا، تاہم اس کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد میزبان پر تنقید شروع ہو گئی۔اہم، راجپال یادو کے چاہنے والوں کو یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگا اور وہ اداکار کے حق میں میدان میں آگئے اور اس دوران انہوں نے ہزاروں پوسٹ کی جس میں بھارتی صحافی پر کڑی تنقید کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button