Select Language
کھیل

ایشیا کپ کی طرز پر افریقا ٹی ٹوئنٹی کپ متعارف کروائے جانے کا امکان

افریقن کرکٹ ایسوسی ایشن ایک بڑے منصوبے کے تحت براعظم میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد مالی وسائل پیدا کرکے کرکٹ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔افریقن کرکٹ ایسوسی ایشن اس وقت مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم یہ ٹورنامنٹ 2027 سے پہلے شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق افریقا ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے موزوں وقت اور ٹیموں کی کوالیفکیشن کے طریقہ کار کے دو اہم امور زیر غور ہیں۔اس حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقا کا کردار نہایت اہم ہے، کیونکہ جنوبی افریقا براعظم کی مضبوط ترین ٹیم ہے اور اس کی دستیابی نئے فیوچر ٹورز پروگرام پر منحصر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button