ملالہ یوسف زئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ آنے والی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔شوبز میگزین ڈیڈلائن کے مطابق ملالہ یوسف زئی اور برطانوی نژاد بھارتی لکھاری و خواتین کے حقوق کے رہنما میرا سیال برطانوی میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس میں جلوہ گر ہوں گی۔اگرچہ وی آر لیڈی پارٹس کی ٹیم نے دوسرے دوسرے سیزن کو 30 مئی کو ریلیز کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے، تاہم ٹیم نے ملالہ یوسف زئی اور میرا سیال کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔یونیورسل اسٹوڈیو کے آفیشل انسٹاگرام پر ویب سیریز کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، تاہم ٹیم نے ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔