مزید سرجریز کروائیں پر عتیقہ اوڈھو کا فہد مصطفیٰ کو جواب؛ سوشل میڈیا پر واہ واہ ہوگئی

شوبز کی چکاچوند دنیا جو ساتھی فنکاروں کے ایک دوسرے پر طنزیہ جملوں سے سجی رہتی ہے لیکن یہ کبھی کبھی تلخ بھی ہوجاتی ہے۔سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنے حسن و خوبصورتی کے ساتھ ڈراموں اور فنکاروں پر اپنے تنقیدی تجزیوں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔وہ بغیر لگے لپٹی کہہ گزرتی ہیں جس پر کبھی تو فضا پُرمزاح ہوجاتی ہے لیکن کبھی معاملہ نازک ہوجاتا ہے اور ساتھی فنکار بے باک تبصروں پر ان سے ناراض ہوجاتے ہیں۔ایسا ہی ایک معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب عتیقہ اوڈھو نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس کے دوران میزبان نے انھیں چند اداکاروں کی تصاویر دکھائیں۔میزبان نے عتیقہ اوڈھو سے کہا کہ اسکرین پر آپ کو جن اداکاروں کی تصویر دکھائی جائے آپ ان کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی۔اسکرین پر فہد مصطفیٰ کی تصویر نظر آتی ہے جس پر عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں مشورہ دوں گی کہ اب فہد کو اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ یعنی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ جو ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ایک معروف پروگرام کے ہوسٹ بھی ہیں۔ اداکارہ کو دلچسپ جواب دیا۔فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا شاید خود ہماری ہیروئن بننا چاہتی ہیں اور میں ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا لیکن بس انھیں تھوڑی مزید سرجریز کرانے کی ضرورت ہے۔



