الانا حدید نے فلسطین کا کیس دنیا کے سامنے لانے کے لیے فلم پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی

الانا حدید نے فلسطین کا کیس دنیا کے سامنے لانے کے لیے فلم پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی

سپر ماڈلز بیلا اور جی جی حدید کی بہن فیشن ڈیزائنر اور فلم پروڈیوسر الانا حدید نے فلسطین کا کیس دنیا کے سامنے لانے کے لیے واٹر میلون پکچر نامی فلم پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی۔شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق الانا حدید نے اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کا لوگو فلسطین کے جھنڈے سے مشابہت رکھنے والے تربوز کو رکھا ہے جب کہ اس نے کمپنی کا نام بھی واٹر میلون پکچر رکھ دیا۔کمپنی کے انسٹاگرام پر کچھ دستاویزی فلموں کے ٹیزر بھی شیئر کیے گئے، جن میں فلسطین پر مظالم کی تاریخ اور فلسطینیوں کر اپنی ہی زمین پر لاوارث کرنے کی داستانیں دکھائی گئی ہیں۔ڈیڈلائن کے مطابق الانا حدید کی فلم پروڈکشن کمپنی کے تحت پہلی فلم فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور مظالم کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم (Walled Off) ریلیز کی جائے گی۔واٹر میلون پکچر کے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے دستاویزی فلموں کے پرومو میں بتایا گیا کہ اب پروڈکشن کمپنی دنیا کو فلسطین کا کیس دکھانے کے لیے میدان میں موجود رہے گی اور ہر پلیٹ فارم پر فلسطین کا قصہ اپنے انداز میں حقائق کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے