شوبز

سونم کپور نے اسٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی

کئی ہفتوں سے جاری دوسرے بچے کی آمد کی قیاس آرائیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بالآخر اپنے دوسرے حمل کی باضابطہ تصدیق کر دی۔گزشتہ دو ماہ سے سوشل میڈیا پر40 سالہ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اس دوران سونم یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔چند دن قبل سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر میں ہونے والی ’کروا چوتھ‘ تقریب میں شرکت نے بھی چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی، جہاں سونم کپور فوٹوگرافرز کے سامنے آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھے رہیں۔تاہم اب سونم کپور نے انسٹاگرام پر ایک دلکش فوٹو شوٹ کے ساتھ اپنے دوسرے حمل کی تصدیق کردی ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں انہوں نے ایک گلابی کوٹ اسٹائل لباس پہن رکھا ہے، جس کو انہوں نے بلیک ٹائٹس اور ہائی ہیلز کے ساتھ میچ کیا۔ کالے رنگ کے خوبصورت ہینڈ بیگ اور سن گلاسز نے اداکارہ کی اسٹائلنگ کو مزید چار چاند لگا دیئے۔ تاہم سب کی توجہ ان کے نمایاں ’بیبی بمپ‘ پر مرکوز رہی، جسے وہ تصویر میں تھامے بھی نظر آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button