نیٹ فلکس کی نئی کورین ویب سیریز نے ناظرین کو ہلا کر رکھ دیا

سیول: نیٹ فلکس کا تازہ ترین کورین تھرلر ’کرما‘ ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صرف چھ اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ اپنی گہری کہانی، غیر متوقع موڑ اور جذباتی شدت کی وجہ سے ہر طرف چھایا ہوا ہے۔’کرما‘ کی ہدایتکاری لی اِل ہیونگ نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی چوئی ہی سون کے ناول Ill-fated Relationship سے ماخوذ ہے۔ یہ کہانی ایک خیالی شہر Guhoe میں بسنے والے چھ کرداروں کی ہے جن کی زندگیوں کو ایک پُراسرار ماضی آپس میں جوڑتا ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں پارک ہی سو، شِن مِن آ، لی جون، کم سونگ ہیون، لی کوانگ سو اور گونگ سونگ یون شامل ہیں – وہی چہرے جنہوں نے پہلے بھی Hometown Cha-Cha-Cha اور Six Flying Dragons جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سوشل میڈیا پر مداحوں کے تبصرے ڈرامے کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: "کرما دل دہلا دینے والا اور تسلی بخش دونوں تھا۔ جو کرو گے، وہی بھگتو گے – اتنی شدت سے کبھی محسوس نہیں کیا!” ایک اور نے کہا: "یہ شو تو دماغ ہلا دینے والا ہے، کرداروں کی آپس کی کہانیوں کا جُڑنا لاجواب تھا!”اس ڈرامے کو اس کی نفسیاتی گہرائی، اخلاقی سبق، اور سنسنی خیز کہانی کی وجہ سے 2025 کا سب سے زیادہ چرچا ہونے والا کے-ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے۔