اروشی روٹیلا کی پرتعیش سالگرہ، اداکارہ نے 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹا

اروشی روٹیلا کی پرتعیش سالگرہ، اداکارہ نے 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹا

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر 24 قیراط سونے سے بنا اسپیل کیک کاٹا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔اداکارہ اروشی روٹیلا نے 25 فروری کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائی، اداکارہ نے اپنی سالگرہ میوزک پروڈیوسر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنے آنے والے گانے ‘لوو ڈوز 2’ کے سیٹ پر شاندار طریقے سے سونے کا کیک کاٹ کر منائی۔اروشی نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیوز میں اداکارہ 24 قیراط اصلی سونے سے تیار کردہ کیک کاٹتے نظر آ رہی ہیں جس کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے