رات کو سو نہیں پاتا ، اکیلاپن اور احساس تنہائی جکڑے رہتی ہے:شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور ان کے مقابل دور تک کوئی نظر نہیں آتا لیکن پھر بھی ایسا کیا ہے کہ وہ رات کو سو نہیں پاتے۔اس تلخ حقیقت کا اظہار شاہ رخ خان نے معروف اداکار انوپم کھیر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا جسے جان کر مداح حیران رہ گئے۔شاہ رخ خان نے اس انٹرویو میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور بتایا کہ میں رات کو سو نہیں پاتا ہوں، ایک اکیلاپن اور احساس تنہائی جکڑے رہتی ہے۔اپنی جذباتی گفتگو میں شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں رات کو سو نہیں پاتا ہوں، مجھے بمشکل صرف 3 سے 4 گھنٹے کی نیند آتی ہے۔ اُس وقت میں گھر پر اکیلا پن محسوس کرتا ہوں۔شاہ رخ خان نے اس کی وجہ خود ہی بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے تخلیقی صلاحیتوں کے حامل لوگوں کے دماغ رات کو ہی فعال ہوتے ہیں۔ میں بھی رات کو سوچتا رہتا ہوں۔ کبھی کچھ پڑھتا ہوں۔ کبھی کچھ لکھنے لگتا ہوں۔اداکار نے مزید کہا کہ مجھے رات کی خاموشی اچھی لگتی ہے۔ اس سناٹے اور تنہائی میں مجھے سکون ملتا ہے۔