طلاق کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی:پرنس ہیری
برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل سے میگھن مارکل کے ساتھ اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہزاہ ہیری نے میگھن مارکل سے اپنی طلاق سے متعلق پھیلتی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ان میں کوئی حقیقت نہیں۔برطانوی شہزادے سے ان افواہوں سے متعلق مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا کہ بظاہر ہم نے 10 سے 12 بار گھر خریدا یا منتقل کیا ہے اور اتنی ہی بار طلاق بھی دی دی ہے اور ساتھ ہی وہ قہقہہ لگا کر ہنس دئیے اور کہا کہ طلاق کی خبر کو بھی بس اسی طرح سمجھ لیجیے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان طلاق کی خبریں اس وقت پھیلیں جب دونوں کو تقریبات میں الگ، الگ شرکت کرتے دیکھا گیا۔میگھن مارکل نے حال ہی میں سدرن کیلیفورنیا ویلکم پروجیکٹ کے لیے ایک نجی عشائیے کی میزبانی کی، جو ان کی آرچی ویل فاؤنڈیشن کے ذریعے منظم کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں کے ازدواجی تعلقات سے متعلق چہ مہ گوئیاں شروع ہوئیں۔ہیری کی واضح تردید کے بعد شاہی مصنف ہیوگو وکرز نے بتایا کہ ہیری کے اس انٹرویو سے ان کی طلاق چاہنے والے تمام پنڈتوں کو بہت مایوسی ہوئی ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔شاہی مصنف نے مزید کہا کہ میگھن اور ہیری کا الگ الگ کام کرنا ممکنہ طور پر ازدواجی پریشانیوں کی نشاندہی نہیں کرتا ہے بلکہ وہ ان کے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں وہ دونوں انفرادی طاقتوں پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ شہزادہ ہیری آنجہانی لیڈی ڈیانا اور موجودہ شہنشاہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے ہیں۔ وہ 2018 میں سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو برطانوی شاہی خاندان کا جدید روپ تصور کیا جاتا تھا، لیکن جوڑے نے شاہی زندگی چھوڑ کر امریکا میں بسنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے دو سال بعد جنوری 2020 میں برطانوی شاہی خاندان چھوڑ دیا تھا۔