اردو ٹائمز نیویارک کے بانی،پبلشر و ایڈیٹر خلیل الرحمان انتقال کر گئے، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے،مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے ان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیااور پاکستانی کمیونٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا
نیویارک(اردو ٹائمز )نیویارک میں اردو ٹائمز امریکہ کے بانی،پبلشر و ایڈیٹر خلیل الرحمان انتقال کر گئے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ۔مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ نیویارک کے مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے ان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیاہے۔انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر افسوس کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔مرحوم نے امریکہ بھر میںاردو زبان کو سہارا دیا اور اردو ٹائمز نیویارک کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا اور اردوٹائمز نیویارک کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبوداور معاشرے میں بلند مقام کے لئے دن رات محنت کی ۔اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور گھر والوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔