فرانس کا مغربی کنارے اسرائیلی آبادکاروں پر نئی پابندیاں لگانے پر غور

فرانس کا مغربی کنارے اسرائیلی آبادکاروں پر نئی پابندیاں لگانے پر غور

بیت المقدس: فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں توسیع کرنے والوں پر نئی پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس نے یورپ کی سطح پرایسی پابندیوں کا پہلا نظام قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جن کا ہدف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہود آبادکاری کی سرگرمیوں میں ملوث افراد ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام دو مرتبہ فعال ہو چکا ہے اور ہم ان سرگرمیوں کو ہدف بنانے والے تیسری پابندیوں کے پیکج پر کام کر رہے ہیں جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لئے فرانس کے عزم کا اعادہ کیا اور خبردار کیا کہ آبادکاری کی سرگرمیاں اس سیاسی تناظر کے لئے خطرہ ہیں جو اسرائیل اور فلسطین کے لئے پائیدار امن کو یقینی بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلسطینی صدرسے ملاقات سے قبل فرانس کے وزیر خارجہ نے البیرہ کا دورہ کیا جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے20 گاڑیوں کو آگ لگا ئی تھی اور جس سے قریبی عمارت کو نقصان پہنچا۔

kamran