اسپین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں 155 ہوگئیں

اسپین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں 155 ہوگئیں

اسپین میں ایک سال کی ریکارڈ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے دوران آج تیسرے روز بھی متعدد لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد 155 ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث دریا اور ڈیم اُبل پڑے۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ مکانات تباہ ہوگئے اور سڑکیں بہہ گئیں۔سیلابی ریلے کے باعث شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی جنھیں ہیلی کاپٹرز کے لیے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 155 تک جا پہنچی ہے جب کہ متعدد افراد کے لاپتا ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

kamran