لاس ویگاس میں اپارٹمنٹس پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد ہلاک
واشنگٹن: لاس ویگاس کے دو اپارٹمنٹس پر ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔لاس ویگاس پولیس نے بتایا کہ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو حملہ آور ایرک ایڈمز نے خود کو گولی مارلی۔ ہلاک شدگان میں چار خواتین شامل ہیں۔پولیس پارٹی نے 47 سالہ ایرک ایڈمز کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دیکھا تو اس کے پیچھے لپکی۔ وہ ایک اسٹور سے نکل کر قریبی اپارٹمنٹ میں گھس گیا۔ اس دوران پولیس نے اُسے گھیرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی اُس نے خود کشی کرلی۔