پاکستان اور چینی صوبے شانشی میں زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور چینی صوبے شانشی میں زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور چینی صوبے شانشی میں زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوگیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی بنادی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے صوبائی دارالحکومت شی آن میں شانشی کے پارٹی سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ صوبہ شانشی کے پارٹی سربراہ جاؤ ایدا نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ شی آن کی قیادت اور عوام کے پرتپاک استقبال پر مشکور ہیں، شی آن میں تاریخی مقامات پر چینی کاریگروں کی ہنر مندی نے متاثر کیا، چین بالخصوص شانشی حکومت نے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کی ہے، جبکہ ہمارے دورہ چین میں پاکستانی وفد کو تاریخی استقبالیہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کامیاب رہی، صدر شی جن پنگ سے شاندار عشائیے کے دوران خوشگوار گفتگو ہوئی، پاکستان اور چین دو آہنی بھائی ہیں، پاک ۔ چین شراکت داری، تعاون اور برادرانہ تعلقات مثالی ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے