بین الاقوامی

اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری؛ جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے باوجود 39 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے باوجود بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ النصیرات پناہ گزین کیمپ میں بمباری سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ غزہ شہر میں بھی توپ خانے کی گولہ باری کی گئی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ 20 نکاتی امن منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ اس منصوبے پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پہلے ہی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔منصوبے کو سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، اٹلی، فرانس، برطانیہ اور فلسطینی اتھارٹی سمیت کئی ممالک نے خوش آمدید کہا ہے۔ تاہم غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں اب بھی کئی سوالات باقی ہیں، خاص طور پر یہ کہ بین الاقوامی استحکام فورس کس نوعیت کی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button