بین الاقوامی
Trending

ہم جنگ جیت گئے:صدرٹرمپ کا اعلان

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا ہے۔انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لئے ’سو فیصد کامیابی‘ ہے اور اس میں کسی قسم کا شک نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے یورینیم ذخائر کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین نے بھی ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہو سکا۔دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ ان کے مطابق امریکا مختلف اقسام کی سپلائیز کے ساتھ موجود رہے گا تاکہ خطے میں صورتحال کو مستحکم رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button