بین الاقوامی
Trending

ہمیں ختم کرنے کی خواہش میں کہیں آپ ہی ختم نہ ہوجائیں؛ ایران کی ٹرمپ کو دھمکی

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ جب تک دشمن کی توپیں خاموش نہیں ہوجاتیں، لڑتے رہیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے جلد خاتمے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران چھ ہزار سال پرانی تہذیب کا وارث ہے۔ تاریخ کے نشیب و فراز کے باوجود کوئی طاقت اس نام کو مٹا نہیں سکی۔انھوں نے مزید کہا کہ جو کوئی ایران کو تباہ کرنے کا خواب دیکھتا ہے وہ تاریخ سے ناواقف ہے۔ حملہ آور آتے اور جاتے رہے مگر ایران قائم رہا۔اسی طرح ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران مکمل طور پر تیار ہے اور جب تک ضروری ہوا اپنے میزائل حملے جاری رکھے گا۔انھوں نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات فی الحال ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیونکہ ماضی میں بات چیت کا تجربہ بہت تلخ رہا ہے۔ادھر ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button