بین الاقوامی

امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے لگی، رپورٹ میں حیران کن انکشاف

واشنگٹن: امریکا میں بڑھتی مہنگائی، سیاسی کشیدگی اور معیارِ زندگی سے متعلق خدشات کے باعث بڑی تعداد میں امریکی شہری بیرونِ ملک منتقل ہو رہے ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے نرم ویزا قوانین، ٹیکس مراعات اور بہتر معیارِ زندگی امریکیوں کے لیے کشش کا باعث بن رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 2025 کے دوران ریکارڈ تعداد میں شہری یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا منتقل ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندازاً ڈیڑھ لاکھ افراد کے انخلا کے بعد امریکا کو کئی دہائیوں میں پہلی بار منفی خالص ہجرت (نیٹ مائیگریشن) کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایسی صورتحال عظیم کساد بازاری کے دور میں دیکھی گئی تھی۔امریکا کو تاریخی طور پر تارکین وطن کی منزل سمجھا جاتا رہا ہے تاہم حالیہ برسوں میں بدلتے معاشی اور سماجی حالات نے رجحان کو متاثر کیا ہے۔ادھر صدر ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسیوں سے متعلق سخت بیانات بھی بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کو ایک وجہ قرار دیتی ہے، مگر اصل تبدیلی یہ ہے کہ خود امریکی شہری بڑی تعداد میں بیرونِ ملک رہائش اختیار کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button