بین الاقوامی
Trending

ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، متعدد افراد ہلاک

ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر وسطی صوبے اصفہان کی فروٹ منڈی میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ، کو پائلٹ اور دو تاجر ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر دورچے شہر میں گرا اور آگ لگ گئی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اس پر قابو پایا۔ماہرین کے مطابق ایران کا ایئر سیفٹی ریکارڈ خراب ہے اور اکثر حادثات ہوتے ہیںِ، اس کی وجہ کافی ہوائی جہاز 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے اور مینٹیننس کے لیے اورجنل اسپیئر پارٹس کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔گزشتہ ہفتے ایرانی فضائیہ سے تعلق رکھنے والا امریکی ساختہ F-4 لڑاکا طیارہ مغربی صوبے ہمدان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں تربیتی پرواز کے دوران ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔مئی 2024 میں ایران کے اس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر اہلکاروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر خراب موسم حالات کے درمیان ایران کے پہاڑی علاقے میں "لینڈنگ کے وقت حادثے” میں تباہ ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button