بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کی جانب سے کارروائی کی دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل آگیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کے نام نہاد “ریسکیو” سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عراق، افغانستان اور غزہ میں امریکی مداخلت اور اس کے نتائج کو دیکھ چکا ہے، جسے کسی صورت نجات یا مدد قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی سلامتی کی طرف کسی بھی بہانے سے بڑھنے والا ہر مداخلت کرنے والا ہاتھ، منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی کاٹ دیا جائے گا۔علی شمخانی کے مطابق اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو اس کا جواب ایسا ہوگا جو پچھتاوا پیدا کرے گا۔سینئر ایرانی رہنما نے واضح کیا کہ ایران کی قومی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطہ کسی بھی مہم جوئی یا اشتعال انگیز بیانات کا اسٹیج نہیں ہے۔علی شمخانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں جاری احتجاج اور امریکی بیانات کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button