جمعۃ الوداع کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی

جمعۃ الوداع کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی

مقبوضہ بیت المقدس میں جمعۃ الوداع کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائدکی گئی تھی۔اسرائیلی پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں فلسطینی عوام ماہ رمضان میں نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اس سے قبل فجر کی نماز کے دوران 8 افراد کو گرفتار کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔دوسری جانب مسجد الحرام میں جمعۃ الوداع پر نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے