بین الاقوامی
Trending

امریکا میں تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے باعث ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکا میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔امریکی خبرایجنسی کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت امریکا کے مصروف ترین ایئر پورٹس پر آئندہ ہفتے مزید پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی اڈوں پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی سے مشکلات کا سامنا ہے۔امریکی خبرایجنسی کے مطابق تقریباً ایک ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ادا کی گئی ہیں۔ جمعے کو امریکا کے 40 ایئرپورٹس بشمول اٹلاناٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شمالی کیرولینا میں شارلٹ ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگا ہوا تھا جبکہ کئی ایئر لائنز نے فلائٹ چلنے کے وقت سے کچھ دیر پہلے پروازیں منسوخ کیں تھیں۔تاہم ٹرمپ حکومت کی جانب سے لگائے گئے شٹ ڈاؤن سے غیرملکی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی جبکہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔امریکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر شٹ ڈاؤن برقرار رہا اور تنخواہیں نہ ملنے پر مزید ایئر کنٹرول عملہ کام پر نہ آ سکا تو پروازوں کی تعداد مزید 15 سے 20 فیصد کم کردی جائے گی۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ڈیموکریٹس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ فنڈنگ بل پر تنازع کو ختم کریں جبکہ ڈیموکریٹس ہیلتھ کیئر پر سبسیڈیز کے حوالے سے ریپبلکنز بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اس شٹ ڈاؤن کے باعث کم آمدنی والے امریکیوں کو امدادی خوراک ملنے میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button