بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا خواب پورا نہ ہوسکا، امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو مل گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور 2025 کےلیے امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو مل گیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن کے نوبل انعام کے امیدواروں میں شامل تھے۔ انھیں مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ نے نامزد کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔تاہم نوبل کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس سال کا انعام ان شخصیات کو دیا جو جمہوریت کے فروغ اور انسانی آزادی کےلیے براہ راست میدان میں سرگرم رہی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن انعام کےلیے خاصے پرامید تھے اور اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر مجھے یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہوگی۔دوسری جانب ٹرمپ کی ناکامی پر بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نوبل کمیٹی نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ امن کے قیام کےلیے صرف سیاسی بیانات نہیں بلکہ عملی جدوجہد اور قربانی درکار ہوتی ہے۔ٹرمپ کے اس ناکامی پر سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے دیکھے جا رہے ہیں۔ صارفین تبصرے میں کہہ رہے ہیں کہ امن کے نوبل انعام کےلیے صرف ’’پیس میکر‘‘ ہونا کافی نہیں، بلکہ مسلسل اور ثابت کارکردگی کا ہونا شرط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button