شوبز

بھاگیہ شری کی 19 سال کی عمر میں بھاگ کر شادی؛ سلمان خان کا کردار سامنے آگیا

بھاگیہ شری کے مطابق شادی کے دن صرف سلمان خان کھڑے رہے اور سب سے آخر میں گئے۔بالی وُوڈ کی بلاک بسٹر فلم "میں نے پیار کیا” نے جہاں سلمان خان کو راتوں رات اسٹار بنا دیا، وہیں اسی فلم سے بھاگیہ شری نے بھی اپنی شاندار انٹری دی تھی۔لیکن شہرت کے اس سفر کے آغاز ہی میں بھاگیہ شری نے سب کو حیران کر دیا جب انھوں نے اپنے بچپن کے پیار، ہمالے ڈاسانی سے صرف 19 سال کی عمر میں بھاگ کر شادی کرلی۔بھاگیہ شری نے یہ شادی اپنے والدین کی مرضی کے خلاف کی تھی، ان کے والدین اس رشتے کے سخت خلاف تھے، حتیٰ کہ شادی میں خاندان کا کوئی ایک بھی فرد شریک نہیں ہوا تھا۔ایسے وقت میں بھاگیہ شری کے ساتھ کھڑے ہونے والے واحد شخص ان کی پہلی فلم کے ہیرو سلمان خان ہی تھے۔ایک انٹرویو میں بھاگیہ شری نے بتایا کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا تو میرے اپنے خاندان میں سے کوئی شریک نہیں تھا۔ اُس وقت سلمان میرے ساتھ تھے اور سب سے آخر میں جانے والے بھی وہی تھے۔بھاگیہ شری نے مزید کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا سیٹ پر شرارتیں کرنے والا سلمان خان اتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور میرا اتنا ساتھ دے گا۔ یہ ان کا خلوص تھا جس کی میں نے بالکل توقع نہیں کی تھی۔اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اُس دور میں سلمان خان نہایت شرارتی مگر بےحد محبت کرنے والے دوست تھے۔ جنہوں نے میرا ساتھ دیا، میرا خیال رکھا اور ہر حال میں میرا دفاع کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button