بین الاقوامی
Trending
چین کی تمام فریقین سے یوکرین بحران کے حل کیلئے امن مذاکرات میں شامل ہونے کی اپیل

بیجنگ: چین نے تمام فریقین سے یوکرین بحران کے حل کیلئے امن مذاکرات میں شامل ہونے کی اپیل کردی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے یوکرین بحران میں شامل تمام فریقین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں فعال شرکت کریں اور جلد از جلد ایسا منصفانہ اور پائیدار معاہدہ طے پائیں جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نے کہا کہ چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے امریکی اور روسی صدر کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور امریکا کے درمیان مسلسل رابطے کا خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ چین دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ باہمی تعلقات بہتر بنائیں اور یوکرین بحران کے سیاسی حل کی جانب پیش رفت کریں۔