بین الاقوامی
Trending

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 60 روز کے دوران جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کرکام کریں گے، میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر آج طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی، اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے اور مجھ سے ملاقات بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button