کھیل

بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے قبل اجیت اگرکر سے متعلق بڑا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 سے قبل چیف سلیکٹر اجیت اگرکر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجیت اگرکر کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں۔ بی سی سی آئی نے اجیت اگرکر کے معاہدے میں جون 2026 تک توسیع کردی ہے۔ان کے دور میں بھارتی ٹیم نے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور رواں سال چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔رپورٹ میں بی سی سی آئی آفیشل کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا گیا ہےکہ اگرکر کے معاہدے کی تجدید بی سی سی آئی نے آئی پی ایل2025 سے قبل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button