بین الاقوامی

فرانس نے پیرس ائیر شو میں 5 اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز تک رسائی روک دی

پیرس: فرانس نے پیر کے روز پیرس ائیر شو میں 5 اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز تک رسائی روک دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے ’جارحانہ ہتھیاروں‘ کی نمائش کے باعث کیا گیا جن میں وہ ہتھیار بھی شامل تھے جو مبینہ طور پر غزہ میں استعمال ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق ان ہتھیاروں کی نمائش فرانس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق جن کمپنیوں کے اسٹالز بند کیے گئے ہیں ان میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی)، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس شامل ہیں۔ ان کمپنیوں میں رافیل، ایلبٹ اور آئی اے آئی گائیڈڈ بم اور میزائل تیار کرتی ہیں، جبکہ یوویژن اور ایئروناٹکس ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں ہیں۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button