بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کیخلاف ایک اور اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کو اس کی ٹیکس سے استثنیٰ کی حیثیت سے ہٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو آئیوی لیگ کے اسکول کے خلاف تازہ ترین اقدام ہے جس میں کیمپس کی سرگرمی پر اعلیٰ امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف وسیع تر کارروائی کے پیٹرن کے دوران فلسطینیوں کے حامی مظاہرے بھی شامل ہیں۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں یہ بتائے بغیر کہا کہ وہ کب کارروائی کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ ہم ہارورڈ کی ٹیکس استثنیٰ کی حیثیت کو ختم کرنے جا رہے ہیں یہ وہی ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، ٹرمپ نے وفاقی فنڈنگ منجمد کرنے، تحقیقات شروع کرنے، طلباء کے ویزوں کو منسوخ کرنے اور دیگر مطالبات کرتے ہوئے بڑی امریکی یونیورسٹیوں کو نشانہ بنایا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ اعلیٰ تعلیم کو امریکا مخالف، مارکسسٹ، حماس کے حامی اوربنیاد پرست بائیں بازوکے نظریات نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف 2 بلین ڈالرز سے زائد کے اپنے فنڈز منجمد کرنے پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ہارورڈ یونیورسٹی ایلن گاربر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے غیر قانونی مطالبات کو ماننے سے انکار پر تعلیمی ادارت کے خلاف کئی اقدامات اٹھائے۔ایلن گاربر نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی کے فنڈز منجمد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا کیونکہ یہ غیر قانونی اور حکومتی اختیار سے باہر ہے۔مقدمے میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ انصاف، محکمہ توانائی اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے ادارے شامل ہیں۔امریکی حکومت نے مذکورہ پیشرفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی ٹیم نے یونیورسٹیوں کے خلاف مہم کا جواز پیش کر چکی ہے کہ تعلیمی اداروں میں یہود دشمنی پائی جاتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ پچھلے سال تعلیمی اداروں میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف جو مظاہرے ہوئے وہ دراصل یہود مخالف تھے۔واضح رہے کہ ہارورڈ سمیت کئی امریکی یونیورسٹیوں نے احتجاج کے الزامات پر کریک ڈاؤن کیا، کیمبرج میں قائم ادارے نے 23 طلبہ کو پروبیشن پر رکھا اور 12 دیگر کو ڈگریاں تفویض کرنے سے انکار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button