بین الاقوامی

اسکول کے کھانے میں مردہ سانپ کی موجودگی، 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر

بھارت میں اسکول کا کھانا کھا کر 100 سے زائد بچے بیمار ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے شہر موکاما میں پیش آیا جہاں ایک اسکول میں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا گیا جس کے کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔اس حوالے سے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بتایا کہ اسکول کے کھانے میں مردہ سانپ پایا گیا جسے کھانا پکانے والے شیف نے نکال پھینکا اور کھانا بچوں کے سامنے پیش کردیا۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے یہ مضر صحت کھانا 500 بچوں کو دیا گیا جس میں سے 100 سے زائد بچے بیمار ہوگئے، بچوں کے بیمار ہونے پر مقامی افراد نے سڑک بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس کے علاوہ کمیشن نے بچوں کی صحت سے متعلق ریاستی عہدیداروں سے دو ہفتوں کے اندر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button